35505- "مسند بلال بن أبي رباح" عن محمد بن المنكدر عن جابر عن أبي بكر عن بلال قال: أذنت في ليلة باردة فلم يأت أحد، ثم ناديت فلم يأت أحد - ثلاث مرات، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "ما لهم"؟ فقلت: منعهم البرد، فقال: "اللهم احبس" - وفي لفظ: أذهب - عنهم البرد! فأشهد أني رأيتهم يتروحون في الصبح من الحر. "طب وأبو نعيم".
35505 ۔۔۔ مسند بلال بن ابی رباح میں ہے کہ محمد بن منکدرجابر سے وہ ابی بکر سے وہ بلال سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک سخت ٹھنڈی رات میں اذان کہی نماز کے لیے کوئی نہیں آیا پھر میں نے اعلان کیا کوئی نہیں آیا تین مرتبہ ایسا ہوا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی وجہ پوچھا تو میں نے کہا سخت سردی نے ان کو روکا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کی اے اللہ ان سے سردی کو روک لے یا فرمایا سردی کو دور فرمادے میں گواہی دیتاہوں کہ میں نے ان کو دیکھا کہ صبح کے وقت گرمی کی وجہ سے پنکھا چلا رہے تھے ۔ (ٕطبرانی ، ابونعیم)