hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35525

.

كنز العمال

35525
Kanz al-Ummal
35516- "مسند زيد بن الخطاب" عن عبد الرحمن بن زيد بن الخطاب عن أبيه قال: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم فتح مكة نحو المقابر، فقعد رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى قبر فرأيناه كأنه يناجيه، فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم يمسح الدموع من عينيه، فتلقاه عمر وكان أولنا فقال: بأبي أنت وأمي! ما يبكيك؟ قال: " إني استأذنت ربي في زيارة قبر أمي وكانت والدة ولها قبلي حق أن أستغفر لها فنهاني"، ثم أومى إلينا أن أجلسوا، فجلسنا فقال: " إني كنت نهيتكم عن زيارة القبور فمن شاء منكم أن يزور فليزر، وإني نهيتكم عن لحوم الأضاحي فوق ثلاثة أيام فكلوا وادخروا ما بدا لكم، وإني كنت نهيتكم عن ظروف وأمرتكم بظروف فانتبذوا في كل فإن الآنية لا تحل شيئا ولا تحرمه واجتنبوا كل مسكر". "كر".
35516 ۔۔۔ مسند زید بن خطاب میں ہے کہ عبدالرحمن بن زید بن خطاب اپنے والد سے روایت کرتا ہے کہ ہم فتح مکہ کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ قبرستان کی زیارت کے لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک قبر کے قریب بیٹھ گئے ہم نے دیکھا گویا کہ آپ کچھ سرگوشی فرما رہے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے کھڑے ہوئے عمر (رض) نے آپ سے ملاقات کی وہ ہم میں سب سے پہلے ملاقات کرنے والے تھے عرض کیا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو کیا چیز آپ کو رولا رہی ہے فرمایا میں نے اللہ تعالیٰ سے اجازت مانگی کہ میں اپنی والدہ کی قبر زیارت کروں ان کا میرے اوپر حق ہے میں ان کے لیے استغفار کروں مجھے اس سے روک دیا گیا پھر ہماری طرف اشارہ فرمایا کہ بیٹھ جاؤ ہم بیٹھ گئے پھر آپ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے تمہیں زیارت قبر سے روکا اب جو زیارت کرنا چاہے کرے اور میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت جمع رکھنے سے منع کیا تھا اب کھاؤ اور جتنے دن کے لیے چاہو ذخیرہ اندوزی کرو میں نے تمہیں چند برتنوں کے استعمال سے روکا تھا اور کچھ کا حکم دیا تھا اب ہر برتن میں نیند بناسکتے ہو کیونکہ برتن نہ تو کسی چیز کو حلال کرتا ہے نہ حرام ہر نشہ آور چیز کے استعمال سے پرہیز کرو۔ (رواہ ابن عساکر)