35685- عن أبي العطوف الجزري عن الزهري عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لحسان بن ثابت: "هل قلت في أبي بكر شيئا"؟ قال: نعم يا رسول الله! قال: "قل حتى أسمع"، قال:
وثاني اثنين في الغار المنيف وقد ... طاف العدو به إذ يصعد الجبلا
وكان حب رسول الله قد علموا ... من البرية لم يعدل به بدلا
فتبسم رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى بدت نواجذه ثم قال: "صدقت يا حسان! هو كما قلت". "عد، ورواه من وجه آخر عن الزهري مرسلا وقال: ولم يوصله إلا محمد بن الوليد بن أبان وهو ضعيف يسرق الحديث: وقال: هذا الحديث موصله ومرسله منكر، والبلاء فيه من أبي العطوف".
35685 ۔۔۔ ابوعطوف جزری نے زھری سے انھوں نے انس (رض) سے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حسان بن ثابت (رض) سے فرمایا کہ آپ نے ابوبکر (رض) کے بارے میں بھی کوئی شعر کہا ہے ؟ عرض کیا ہاں یارسول اللہ فرمایا کہو تاکہ میں سنوں۔ ثانی اثنین فی الغا ر التیف وقد طاف العدوبہ اذیصعد الجبلا وکان حنب رسول اللہ قدعلموا من البربة لم یعدل بہ بدلا یہ شعر سن کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے حتی کہ آپ کے نواجد ظاہر ہوئے اور فرمایا تم نے سچ کہا ہے اے حسان وہ ویسا ہی ہے جیسے تم نے بیان کیا (عدی اور دوسری سند سے زہری سے مرسلا منقول ہے اور فرمایا محمد بن ولید بن ابان کے علاوہ کسی نے متصلابیان نہیں کیا اور وہ ضعیف ہے حدیث میں سرقہ کے عادی تھے اور کہا یہ متصلا اور مرسلا دونوں طرق سے منکر ہے بلاء اس میں ابوعطوف کی طرف سے ہے۔ (ذخیرة الالفاظ :1492)