hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35738

.

كنز العمال

35738
Kanz al-Ummal
35729- عن أبي الطاهر محمد بن موسى بن محمد بن عطاء المقدسي عن عبد الجليل المري عن حبة العرني عن علي بن أبي طالب أن أبا بكر أوصي إليه أن يغسله بالكف الذي غسل به رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما حملوه على السرير استأذنوا، قال علي: فقلت: يا رسول الله! هذا أبو بكر يستأذن! فرأيت الباب قد فتح وسمعت قائلا يقول: أدخلوا الحبيب إلى حبيبه، فإن الحبيب إلى حبيبه مشتاق."كر وقال: منكر، وأبو طاهر كذاب وعبد الجليل مجهول عن يزيد الرقاشي".
35729 ۔۔۔ ابوطاہر محمد بن موسیٰ بن محمد بن عطاء مقدسی عبدالجلیل مری سے وہ حبہ عرنی سے وہ علی بن ابی طالب (رض) سے کہ ابوبکر (رض) نے علی (رض) کو وصیت کی کہ انھیں ہاتھوں سے غسل دے جس سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غسل دیا گیا جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چارپائی پر رکھا گیا تو انھوں نے کمرہ میں داخل ہونے کی اجازت چاہی علی (رض) کہتے ہیں کہ میں نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ ابوبکر (رض) داخل ہونے کی اجازت مانگ رہے ہیں تو میں نے دیکھا کہ دروازہ کھولا گیا اور ایک کہنے والے کو یہ کہتے سنا کہ حبیب کو حبیب کے پاس داخل کرو کیونکہ حبیب اپنے حبیب کے دیدار کا مشتاق ہے۔ (ابن عساکر نے نقل کرکے کہا ہے کہ یہ حدیث منکر ہے ابوطاہر کذاب ہے عبدالجلیل مجہول ہے یزید رقاشی سے)