hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35747

.

كنز العمال

35747
Kanz al-Ummal
35738- عن عمر بن يحيى الزرقي قال: أقطع أبو بكر طلحة ابن عبيد الله أرضا وكتب له بها كتابا، وأشهد له بها ناسا فيهم عمر، فأتى طلحة عمر بالكتاب فقال: اختم على هذا: فقال: لا أختم، أهذا كله لك دون الناس! قال فرجع طلحة مغضبا إلى أبي بكر فقال: والله! ما أدري أنت الخليفة أم عمر! قال: بل عمر ولكنه أبى. "أبو عبيد في الأموال".
35738 ۔۔۔ عمر وبن یحییٰ الزرقی سے روایت ہے کہ ابوبکر (رض) نے طلحہ بن عبید اللہ کو ایک زمین بطور جاگیر عطا فرمائی اور اس کے لیے ایک تحریر لکھدی اور کچھ لوگوں کو گواہ بنایا ان میں عمر (رض) کا نام بھی تھا تو طلحہ (رض) تحریر لے کر عمر (رض) کے پاس آئے اور عرض کیا اس پر مہرلگادیں تو عمر (رض) نے فرمایا مہر نہیں لگاؤنگا کیا یہ پوری زمین تمہاری ہوگی اوروں کا اس میں کوئی حصہ نہیں تو طلحہ (رض) ناراض ہو کر ابوبکر (رض) کے پاس واپس گئے اور کہا اللہ کی قسم معلوم نہیں خلیفہ آپ ہیں یا عمر (رض) ہیں تو ابوبکر (رض) نے فرمایا بلکہ عمر (رض) ہی خلیفہ ہیں لیکن انھوں نے خلافت قبول کرنے سے انکار کیا۔ (ابوعبیدفی الاموال)