35745- عن عمر قال: وافقت ربي في ثلاث آيات، فقلت: يا رسول الله لو اتخذت من مقام إبراهيم مصلى! فنزلت: {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلّىً} وقلت: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم! إن نساءك يدخل عليهن البر والفاجر فلو أمرتهن أن يحتجبن! فنزلت آية الحجاب، واجتمع على رسول الله صلى الله عليه وسلم نساؤه في الغيرة فقلت لهن {عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجاً خَيْراً مِنْكُنَّ} فنزلت كذلك. "ص، حم والعدني والدارمي، خ، 1 ت، ن، هـ وابن أبي داود في المصاحف وابن المنذر وابن أبي عاصم وابن جرير والطحاوي، حب، قط في الأفراد وابن شاهين في السنة وابن مردويه، حل، ق".
35745 ۔۔۔ عمر (رض) سے روایت ہے کہ میرے رب نے تین مقامات پر میری موافقت فرمائی۔ 1 ۔۔۔ میں نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناتے آیت نازل ہوئی :2 ۔۔۔ میں نے کہا یارسول ( اللہ ) آپ عورتوں کو اگر پردہ کا حکم فرمائے کیونکہ نیک اور فاجر ہر قسم کے لوگ آپ کی خدمت میں آتے جاتے ہیں تو پردے کی آیات نازل ہوئیں۔ 3 ۔۔۔ ازواج مطہرات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف ہوئیں تو میں نے ان سے کہا ہوسکتا ہے اگر وہ تمہیں طلاق دیدیں تو تم سے بہتر بیویاں اللہ تعالیٰ ان کو عطا فرمادیں اسی مضمون کی آیت نازل ہوگئی۔ سعید بن منصور احمد والعدنی والدارمی بخاری ترمذی نسانی ، ابن ماجہ ، ابن ابی داؤد فی المصاحف ابن المنذرابن ابی عاصم ابن جریر والطحاوی ابن حبان دار قطنی فی الافراد ابن شاہین فی النسة ابن مردو یہ، حلیة بیہقی