hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35761

.

كنز العمال

35761
Kanz al-Ummal
35752- عن الحسن أن عمر بن الخطاب أتي بفروة كسرى ابن هرمز فوضعت بين يديه، وفي القوم سراقة بن مالك فأخذ عمر سواريه فرمى بهما إلى سراقة، فأخذهما فجعلهما في يديه فبلغا منكبيه، فقال: الحمد لله! سواري كسرى بن هرمز في يدي سراقة بن مالك بن جشعم أعرابي من بني مدلج، ثم قال: اللهم! إني قد علمت أن رسولك قد كان حريصا على أن يصيب مالا ينفقه في سبيلك وعلى عبادك فزويت عنه ذلك نظرا منك وخيارا، اللهم! إني قد علمت أن أبا بكر كان يحب مالا ينفقه في سبيلك وعلى عبادك فزويت عنه ذلك، اللهم! إني أعوذ بك أن يكون هذا مكر منك بعمر، ثم تلاها: {أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهِ مِنْ مَالٍ} الآية. "عبد ابن حميد وابن المنذر، ق، كر".
35752 ۔۔۔ حسن (رح) سے روایت ہے کہ جب عمر (رض) کے پاس کسری بن ھرمزکا تاج لایا گیا ان کے سامنے رخھا گیا اور حاضرین میں سراقہ بن مالک تھے عمررضی العنہ نے دونوں کن گن لے کر سراقہ کی طرف پھینک دئیے انھوں نے ایک پہنا تو کندھے تک آگیا فرمایا الحمد اللہ کسیربن ھرمز کے کنگن سراقہ بن مالک بن جعشم بنی مدلج کے اعرابی کے پاس ہے پھر فرمایا اے اللہ مجھے معلوم ہے کہ آپکے رسول (علیہ السلام) اس پر حریص تھے ان کو مال ملے اور تیرے راستہ میں خرچ کرے اور تیرے بندوں پر خرچ کرے میں نے مال سے کنارہ کشی اخطیار کی آپ کی طرف دیکھتے ہوئے اور آپ کو اختیار کرتے ہوئے اے اللہ مجھے معلوم ہے کہ ابوبکر (رض) بھی مال سے محبت کرتے تاکہ اس کو آپ کے راستہ میں اور آپ کے بندوں پر خرچ کرے میں نے اس سے اعراض کیا اے اللہ میں آپ سے پناہ مگانگتا ہوں کہیں یہ عمر کے ساتھ مکروفریب نہ ہوپھریہ آیت تلاوت فرمائی۔