3580- "إنك إن قلت ثلاثا حين تمسي: أمسينا وأمسى الملك لله كله والحمد لله كله، أعو ذ بالذي يمسك السماء أن تقع على الأرض إلا بإذنه، من شر ما خلق وذرأ، ومن شر الشيطان وشركه، حفظت من كل شيطان وكاهن وساحر حتى تصبح وإن قلتها حين تصبح حفظت كذلك حتى تمسي". "ابن السني عن ابن عمرو".
3580: اگر تو شام کے وقت یہ کہہ لیتا :
امسینا و امسی الملک للہ کلہ والحمد للہ کلہ اعوذ بالذی یمسک السماء ان تقع علی الارض الا باذنہ من شر ما خلق و ذرا و من شر الشیطان و شرکہ۔
ہم اور ساری خدائی اللہ کے لیے ہے اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں میں اس ذات کی پناہ مانگتا ہوں جس نے اپنی اجازت کے بغیر آسمان کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی اور نکالی اور شیطان کے شر سے اور اس کو اللہ کے ساتھ شریک کرنے سے۔
اگر تو یہ کلمات شام کو کہہ لیتا تو صبح تک ہر شیطان سے ہر کاہن سے اور ہر جادو گر سے محفوظ ہوجاتا اور اگر تو نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے ہوتے تو اسی طرح شام تک محفوظ رہتا۔ ابن السنی عن ابن عمرو۔