hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35986

.

كنز العمال

35986
Kanz al-Ummal
35977- عن أسلم قال: ما شعرنا ليلة ونحن مع عمر فإذا هو قد رحل رواحلنا وأخذ راحلته فرحلها، فلما أيقظنا ارتجز وقال: لا تأخذ الليل عليك بالهم ... والبس له القميص واعتم وكن شريك رافع وأسلم ... ثم اخدم الأقوام كيما تخدم فوثبنا إليه وقد فرغ من رحله ورواحلنا ولم يود أن يوقظهم. "أبو نعيم، وقال: قال سعيد بن عبد الرحمن المدني: كان رافع وأسلم خادمين للنبي صلى الله عليه وسلم، كر".
35977 ۔۔۔ اسلم سے روایت ہے کہ ایک رات ہمیں احساس نہیں ہوا کہ ہم عمر (رض) کے ساتھ ہیں انھوں نے ہماری سواریوں پر کجاوا کسا پھر اپنی سواری پر کجاوا کساجب ہم بیدار ہوئے تو یہ رجز یہ اشعار پڑھ رہے تھے : لا تاخذ اللیل علیک بالھم۔ والبس لہ القمیص واعتم۔ وکن شریک رافع واسلم۔ تم اخدم الاقوام کی ما تخدم۔ رات کو اپنے اوپر غم گین مت بنا اس کی خاطر قمیص اور پگڑی پہن لے رافع اور اسلم کا شریک ہو کر قوم کی ایسی خدمت کر جیسے تمہاری خدمت کی جاتی ہے ہم جلدی سے پہنچے وہ اپنے کجا وے اور ہمارے کجاواکسنے سے فارغ ہوچکے تھے ان کو جگانا نہ چاہا ۔ ابونعیم سعدی بن عبدالرحمن مدنی نے کہا رافع اور اسل م (رض) دونوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خادم تھے (ابن عساکر)