35991- "مسند عمر" عن الحسن قال: خرج عمر بن الخطاب في يوم حار واضعا رداءه على رأسه فمر به غلام على حمار فقال: يا غلام! احملني معك، فوثب الغلام عن الحمار وقال: اركب يا أمير المؤمنين،قال: لا أركب وأركب أنا خلفك، تريد أن تحملني على المكان الوطيء وتركب أنت على الموضع الخشن! فركب خلف الغلام فدخل المدينة وهو خلفه والناس ينظرون إليه. "الدينوري".
35991 ۔۔۔ (مسندعمر (رض)) حسن سے روایت ہے کہ عمربن خطاب (رض) گرمی کے دنوں میں نکلے اپنی چادر سرپر رکھی ہوئی تھی ایک لڑکا گدھے پر سوار ہو کر ان کے پاس سے گذراتو اس سے فرمایا لڑکے مجھے بھی اپنی ساتگ گدھے پر بٹھا لولڑکا گدھے سے نیچے اترآیا اور کہا اے امیر اے المومنین سوار ہوجائیں تو آپ (رض) نے فرمایا میں اکیلا سوار نہیں ہوں گا بلکہ تمہارے ساتھ ہی پیچھے حصہ پر بیٹھا جاؤنگا تم ہ چاہتے ہو کہ مجھے عمدہ جگہ پر بیٹھا کر خود سخت جگہ بیٹھو اس طرح وہ اس کے پیچھے بیٹھ گئے اور مدینہ منورہ داخل ہو لوگ اس منظر کو دیکھ رہے تھے۔ (الدینوری)