36006- عن ابن عمر قال: اشتريت إبلا وارتجعتها إلى الحمى فلما سمنت قدمت بها، فدخل عمر السوق فرأى إبلا سمانا فقال: لمن هذه الإبل؟ قيل لعبد الله بن عمر، فجعل يقول: يا عبد الله بن عمر! بخ بخ ابن أمير المؤمنين! فجئت أسعى فقلت: مالك يا أمير المؤمنين؟ قال: ما هذه الإٌبل؟ قلت: إبل اشتريتها وبعثت بها إلى الحمى أبتغي ما يبتغي المسلمون، فقال: ارعوا إبل ابن أمير المؤمنين، اسقوا إبل ابن أمير المؤمنين، يا عبد الله بن عمر! اغد على رأس مالك، واجعل الفضل في بيت مال المسلمين. "ص، ش، ق".
36006 ۔۔۔ ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے ایک اونٹ خریدا اس کو میں نے چراگاہ میں چھوڑ دیاجب موٹا ہوگیا تو اس کو لے آیا عمر (رض) بازار گئے تو ایک موٹا اونٹ دیکھا پوچھایہ اونٹ کس کا ہے ؟ لوگوں نے بتایا عبداللہ بن عم (رض) کا کہنا روع کیا اے عبداللہ ن عمر۔ شاباش اے امیر المومنین کے بیٹا میں دوڑتا ہوا آیا میں نے پوچھا امیر المومنین کیا بات پیش آئی ؟ پوچھایہ اونٹ کیسا ؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے اس اونٹ کو خریدا اور اس کو چراگاہ بھیج دیا میں وہی چاہتا تھا جو مسلمان چاہتے تھے تو فرمایا کہ امیر المومنین کے بیٹے کا اونٹ چراو اس کو پانی پلاؤ اے عبداللہ بن عمر (رض) جتنے میں خریداتھابیچ وہ رقم لے لو اور زائدرقم بیت المال میں جمع کروادو۔ (سعید بن منصور ابن ابی شیبة بیہقی)