36025- "أيضا" عن أبي النضر أن رجلا قام إلى عمر بن الخطاب وهو على المنبر فقال: يا أمير المؤمنين! ظلمني عاملك وضربني فقال عمر: والله لأقيدنك منه! فقال عمرو بن العاص: يا أمير المؤمنين! وتقيد من عاملك؟ قال: نعم والله لأقيدن منهم! أقاد رسول الله صلى الله عليه وسلم من نفسه وأقاد أبو بكر من نفسه أفلا أقيد؟ قال عمرو بن العاص: أو غير ذلك يا أمير المؤمنين؟ قال: وما هو؟ قال: أو يرضيه؟ قال: أو ذلك. "ق، وقال: هذا منقطع وقد روي من وجه آخر موصولا".
36025 ۔۔۔ (ایضا) ابولنصر سے روایت ہے کہ ایک شخص عمربن خطاب کے پاس کھڑا ہو وہ منبر پر تھے کہا اے امیر المومنین آپ کے گورنر نے مجھ پر ظلم کیا اور مجھے مارا ہے تو عمر (رض) نے فرمایا اللہ کی قسم میں تمہیں ان سے قصاص دلاؤں گا تو عمربن العص نے کہا امیر المومنین آپ اپنے گورنروں سے قصاص لیں گے ؟ فرمایا اللہ کی قسم ان سے قصاص لوں گا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ذات سے قصاص دلایا صدیق اکبر (رض) نے اپنی ذات سے قصاص دلایا کیا میں قصاص نہ لوں ؟ تو عمروبن العاص (رض) نے کہا امیر المومنین اس کے علاوہ کوئی راستہ اختیار کیا جائے پوچھا کونسا راستہ بتایا اس مظلوم کو راضی کرلیا جائے فرمایا ایسا ہوسکتا ہے تو کرلیں۔ (بیہقی نے روایت کرکے کہا یہ منقطع ہے دوسری طرق سے متصل بھی روایت کی گئی ہے)