hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36036

.

كنز العمال

36036
Kanz al-Ummal
36027- "مسنده" عن سعيد بن مالك العبسي قال: حججت أنا وصاحب لي على بعيرين فقضينا نسكنا وقد أدبرنا، فلما قدمنا المدينة أتيت عمر بن الخطاب فقلت يا أمير المؤمنين! إني حججت أنا وصاحب لي فقضينا نسكنا وقد أدبرنا فبلغنا يا أمير المؤمنين واحملنا، فقال: ائتني ببعيريكما، فجئت بهما فأناخهما ثم نظر إلى دبرهما ثم دعا غلاما يقال له عجلان فقال: انطلق بهذين البعيرين فألقهما في نعم الصدقة بالحمى: وائتني ببعيرين ذلولين فتيين، فجاء بهما، فقال: خذ هذين البعيرين فالله يحملكما ويبلغكما، فإذا بلغت فأمسك أو بع واستنفق. "أبو عبيد".
36027 ۔۔۔ (مسند) سعید بن مالک عبسی سے روایت ہے کہ میں نے اور میرے ایک ساتھی نے دو اونٹ پر حج کیا ہم مناسک حج اداکرکے واپس لوٹے جب ہم مدینة الرسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور عمربن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے میں نے کہا اے امیر المومنین ہم نے حج کیا میں اور میرے ساتھی نے حج کے مناسک سے فارغ ہو کر واپس آئے ہیں اے امیر لمومنین منزل مقصود تک پہنچنے کا سامان دیدیں اور سواری کے لیے اونٹ دیدیں فرمایا اپنے اونٹ میرے پاس لے آؤ میں دونوں کو لے آیا اور ان کو بیٹھایا ان کی پیٹھایا ان کی پیٹھ کو دیکھا پھر اپنے غلام عجلان کو بلایا اور فرمایا ان دونوں اونٹ کو لے جاؤ چراگاہ میں صدقات کے اونٹ میں شامل کردو دوجوان فرمان بردار اونٹ لے آؤ چنانچہ وہ لے آیا اور ہم سے فرمایا کہ یہ دونوں اونٹ لے لو اللہ تمہیں سوار کرائے اور منزل تک پہنچائے جب تم منزل تک پہنچی جاؤ چاہو تو ان کو اپنے قبضہ میں رکھوچاہو فروخت کرکے رقم کام میں لاؤ ۔ (رواہ ابوعبید)