36029- "مسند عمر" عن عكرمة قال: لما أسلم تميم الداري قال: يا رسول الله! إن الله مظهرك على الأرض كلها فهب لي قريتي من بيت لحم، قال: هي لك - وكتب له بها، فلما استخلف عمر فظهر على الشام جاءه تميم بكتاب النبي صلى الله عليه وسلم فقال عمر: أنا شاهد ذلك، فأعطاه إياها. "أبو عبيد في الأموال، كر".
36029 ۔۔۔ (مسندعمر (رض)) عکرمہ سے روایت ہے کہ جب تمیم داری (رض) نے اسلام قبول کیا تو عرض کیا یارسول اللہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو تمام روئے زمین پر غلبہ عطاء فرمائے گا مجھے بیت المال میں میرا گاؤں ہبہ فرما دیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ تمہارے لیے ہوگیا اس زمین کے متعلق عہدنامہ لکھدیا جب عمر (رض) کے مانہ میں شام پر غلبہ حاصل ہوا تو تمیم داری (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عہدنامہ لے کر حاضر ہوا تو عمر (رض) نے فرمایا میں خود بھی اس عہد نامہ کا گواہ ہوں پھر ان کو وہ زمین دے دی۔ ( ابوعبید فی الاموال ، ابن عساکر)