hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36039

.

كنز العمال

36039
Kanz al-Ummal
36030- "أيضا" عن سماعة أن تميما الداري سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يقطعه قريات بالشام عينون وقلاية والموضع الذي فيه قبر إبراهيم وإسحاق ويعقوب، قال: وكان بها ركحه 1 ووطنه، فأعجب ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إذا صليت فسلني ذلك، ففعل فأقطعه رسول الله صلى الله عليه وسلم إياهن بما فيهن، فلما كان زمن عمرو فتح الله عليه الشام أمضى ذلك لهم. "أبو عبيد، كر".
36030 ۔۔۔ (ایضا) سماعہ سے روایت ہے کہ تمیم داری (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے درخواست کی کہ بطور جاگیردیدیں شام کی بستیاں عیون اور قلاب وہ جگہ جس میں ابراہیم (علیہ السلام) اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) کی قبریں ہیں اس میں ان کا گھر اور علاقہ تھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس درخواست پر تعجب ہوا فرمایا جب میں نماز سے فارغ ہوجاؤں تو یہ درخواست کرنا چنانچہ انھوں نے ایسا کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بطور قطع وہ زمین دیدی جب عمر (رض) کے زمانہ خلافت آیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ پر شام کو فتح فرمادیا تو انھوں نے اس عہد نامہ پر عمل کیا۔ (ابوعبدابن عساکر)