36045 عن سماك أن عمر بن الخطاب لما حضر قال : إن أستخلف فسنة ، وإن لا أستخلف فسنت ، توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم ولم يستخلف ، وتوفي أبو بكر فاستخلف ، فقال علي : فعرفت والله أنه لن يعدل بسنة رسول الله صلى الله عليه وسلم ، فذاك حين جعلها عمر شورى بين عثمان بن عفان وعلي بن أبي طالب والزبير وطلحة وعبد الرحمن بن عوف وسعد بن أبي وقاص ، وقال للانصار : أدخلوهم بيتا ثلاثة أيام فان استقاموا وإلا فادخلوا عليهم فاضربوا أعناقهم (ابن سعد).
36045 ۔۔۔ سماک (رض) سے روایت ہے کہ عمربن خطاب (رض) کی جب موت کا وقت قریب ہوا تو فرمایا کہ اگر میں حنیفہ مقرر کردوں تو بھی سنت پر عمل ہوگا اگر نہ کروں تب بھی سنت پر عمل ہوار رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وفات پائی کوئی خلیفہ مقرر نہیں فرمایا ابوبکر (رض) نے وفات پائی خلیفہ مقرر فرمائی تو علی (رض) نے فرمایا کہ واللہ مجھے معلوم ہوگیا کہ یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت پر قائم رہیں گے یہی ہوا جب عمر (رض) نے مجلس شوری قائم فرمایا عثمان بن عفان (رض) علی ابی طالب (رض) زبیر (رض) طلحہ (رض) عبدالرحمن بن عوف (رض) سعد بن ابی وقاصد (رض) اور انصار سے فرمایا کہ ان کو تین دن تک گھر میں رکھیں اگر معاملہ درست کرلیں تو ٹھیک ہے ورنہ ان کی گردن اڑادیں۔ (رواہ ابن سعد)