hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36112

.

كنز العمال

36112
Kanz al-Ummal
36103- عن ابن شهاب عن عبد الله بن كثير قال: قال لي علي بن أبي طالب: أفضل هذه الأمة بعد نبيها أبو بكر وعمر: ولو شئت أن أسمي لكم الثالث لسميته، وقال: لا يفضلني أحد على أبي بكر وعمر إلا جلدته جلدا وجيعا، وسيكون في آخر الزمان قوم ينتحلون محبتنا والتشيع فينا هم شرار عباد الله الذين يشتمون أبا بكر وعمر، قال: ولقد جاء سائل فسأل رسول الله صلى الله عليه وسلم فأعطاه وأعطاه أبو بكر وأعطاه عمر وأعطاه عثمان، فطلب الرجل من رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يدعو له فيما أعطوه بالبركة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كيف لا يبارك لك ولم يعطك إلا نبي أو صديق أو شهيد. "كر".
٣٦١٠٣۔۔۔ ابن شہاب عبداللہ بن کثیر سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب (رض) نے مجھ سے فرمایا : اس امت میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد سب سے افضل ابوبکر (رض) عمر (رض) ہیں اگر میں چاہوں تو تمہارے لیے تیسرے کا بھی نام لے سکتا ہوں آپ (رض) نے فرمایا : کوئی شخص مجھے ابوبکر (رض) وعمر (رض) پر فضیلت نہ دے ورنہ میں اسے سخت کوڑے لگاؤں گا عنقریب آخری زمانے میں ایک قوم آئے گی جو بظاہر میری محبت کا دم بھرتی ہوگی اور میرے شیعان کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتی ہوگی حالانکہ وہ اللہ تعالیٰ کے بدتر بندے ہوں گے جو کہ ابوبکر و عمر (رض) کو گالیاں دیتے ہوں گے چنانچہ ایک سائل آیا اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا اسے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عطا فرمایا ابوبکر (رض) نے بھی اسے عطا فرمایا عمر (رض) نے بھی اسے عطا فرمایا اور عثمان (رض) بھی عطا فرمایا پھر اس شخص نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مطالبہ کیا کہ اس عطیہ میں برکت کے لیے دعائیں فرمائیں۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے لیے اس میں برکت کیونکر نہیں ہوگی حالانکہ تمہیں یا تو نبی نے عطا کیا ہے یا صدیق نے عطا کیا ہے یا شہید نے عطا کیا ہے۔ (رواہ ابن عساکر)