36104- عن سليمان بن يزيد عن هرم عن علي قال: كنت جالسا عند النبي صلى الله عليه وسلم وفخذه على فخذي إذ طلع أبو بكر وعمر من مؤخر المسجد فنظر إليهما نظرا شديدا وصوب فالتفت إلي فقال: والذي نفسي بيده! إنهما لسيدا كهول أهل الجنة من الأولين والآخرين إلا النبيين والمرسلين وأنعما لا تعلمهما بذلك. أبو بكر في الغيلانيات.
٣٦١٠٤۔۔۔ سلیمان بن یزید، ھرم کی سند سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ران میری ران پر تھی یکایک مسجد کے پچھلے حصہ سے ابوبکر (رض) اور عمر (رض) نمودار ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نظر عمیق سے ان کی طرف دیکھا پھر سر مبارک جھکا لیا اور میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ؟ یہ دونوں سوائے انبیاء مرسلین کے باقی تمام اولین وآخرین کے ادھیڑ اہل جنت کے سردار ہیں۔ اور یاد رکھو اس کی انھیں خبر مت دو ۔ (رواہ ابوبکر فی الغیلانیات)