36117- عن أبي هريرة قال: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم بمارية القبطية بيت حفصة ابنة عمر فوجدتها معه فعاتبته في ذلك، قال:فإنها حرام علي أن أمسها، ثم قال: يا حفصة! ألا أبشرك؟ قالت: بلى بأبي أنت وأمي! قال: يلي هذا الأمر من بعدي أبو بكر، ويلي من بعد أبي بكر أبوك، اكتمي هذا علي. "كر".
٣٦١١٧۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ماریہ قبطیہ (رض) کے ساتھ حضرت حفصہ بنت عمر (رض) کے گھر میں داخل ہوئے حضرت حفصہ (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ماریہ (رض) کے ساتھ دیکھا تو اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ناراضگی کا اظہار کیا آپ صلی اللہ علیہ نے فرمایا : مجھ پر حرام ہے کہ میں ان کے ساتھ ساتھ لگاؤں پھر فرمایا : اے حفصہ ! کیا میں تمہیں ایک بشارت نہ دوں ؟ عرض کیا : جی ہاں ضرور میرے ماں باپ آپ پر قربان جائیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے بعد امر خلافت کے متولی ابوبکر ہوں گے اور ابوبکر کے بعد تمہارے ابو (عمر (رض)) ہوں گے۔ اس خوشخبری کو پوشیدہ رکھنا۔ (رواہ ابن عساکر)