36118- عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لأبي بكر وعمر: ألا أخبركما مثلكما في الملائكة ومثلكما في الأنبياء؟ أما مثلك أنت يا أبا بكر في الملائكة كمثل ميكائيل ينزل بالرحمة، ومثلك في النبياء كمثل إبراهيم إذ كذبه قومه فصنعوا به ما صنعوا، قال: {مَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ} ومثلك يا عمر في الملائكة كمثل جبريل ينزل بالبأس والشدة والنقمة من أعداء الله، ومثلك في الأنبياء كمثل نوح إذ قال: {رَبِّ لا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّاراً} . "عد، كر".
٣٦١١٨۔۔۔ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر (رض) و حضرت عمر (رض) سے فرمایا : کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تم دونوں کی مثال فرشتوں میں بھی ہے اور انبیاء میں بھی ؟ اے ابوبکر فرشتوں میں تمہاری مثال میکائل جیسی ہے چنانچہ وہ رحمت لے کر نازل ہوتے ہیں انبیاء میں تمہاری مثال ابراہیم (علیہ السلام) جیسی ہے چنانچہ جب ان کی قوم نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا تو آپ نے فرمایا ” من تبعنی فانہ من ومن عصانی فانک غفور رحیم “ جس نے میری اتباع کی وہ مجھ سے ہے اور جس نے میری نافرمانی کی بلاشبہ تو بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ اے عمر (رض) فرشتوں میں تمہاری مثال جبرائیل جیسی ہے جو اللہ تعالیٰ کی دشمنوں پر تنگی شدت اور عذاب نازل کرتے ہیں اور انبیاء میں تمہاری مثال نوح (علیہ السلام) جیسی ہے چنانچہ انھوں نے فرمایا : ” رب لاتذر علی الارض من الکافرین دیارا “ اے میرے رب زمین پر کافروں کا ایک گھر بھی باقی نہ چھوڑ۔ (رواہ ابن عدی وابن عساکر)