hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36201

.

كنز العمال

36201
Kanz al-Ummal
36192- عن هرم بن الحارث وأسامة بن حريم عن مرة البهزي قال بينما نحن مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم في طريق من طرق المدينة فقال: كيف تصنعون في فتنة تثور في أقطار الأرض كأنها صياصي1 بقر؟ فقالوا: فنصنع ماذا يا رسول الله؟ فقال: عليكم بهذا وأصحابه، قال: فأسرعت حتى عطفت على الرجل فقلت: هذا يا رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: هذا فإذا هو عثمان. "ش".
٣٦١٩٢۔۔۔ ھرم بن حارث و اسامہ بن حریم ، مرہ بہری (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک دن ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مدینہ کے راستوں میں سے ایک راستے پر جا رہے تھے آپ نے فرمایا : اس وقت تم کیا کرو گے جب زمین ایک سخت فتنہ کی لپیٹ میں ہوگی اور اس کی شدت بیل کے سینگوں کی طرح ہوگی ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اس وقت ہم کیا کریں آپ نے فرمایا : اس وقت تم اس شخص اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل جاؤ راوی کہتے ہیں : میں نے جلدی سے لپک کر اس شخص کو پکڑ لیا اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ اس شخص کی بات کر رہے ہیں ؟ فرمایا : جی ہاں اسی کی بات کررہا ہوں چنانچہ وہ حضرت عثمان (رض) تھے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)