hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36200

.

كنز العمال

36200
Kanz al-Ummal
36191- "مسند كعب بن مرة البهزي" قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكر فتنة حاضرة فقر بها، فمر رجل مقنع رأسه بردائه نصف النهار في شدة الحر فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هذا وأصحابه يومئذ على الهدى، فقمت فأخذت بمنكبيه وحسرت عن رأسه وأقبلت بوجهه إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقلت: يا رسول الله! هذا؟ قال: نعم، فإذا هو عثمان. "ش" ونعيم بن حماد في الفتن.
٣٦١٩١۔۔۔” مسند کعب بن مرہ البھری “ کعب بن مرہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عنقریب ایک فتنہ کا تذکرہ کیا اتنے میں ایک شخص گزرا دوپہر کے وقت شدت کی گرمی کی وجہ سے اس نے چادر سے اپنا سر ڈھانپ رکھا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ شخص اور اس کے ساتھی اس دن ہدایت پر ہوں گے میں اٹھا اور اس شخص کو کاندھوں سے پکڑ لیا اور سر سے چادر ہٹائی اور سیدھے منہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آیا میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ اس شخص کی بات کر رہے تھے ؟ فرمایا : جی ہاں چنانچہ وہ عثمان (رض) تھے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ونعیم بن حماد فی الفتن)