hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36230

.

كنز العمال

36230
Kanz al-Ummal
36221- عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان معها في لحاف إذ جاء أبو بكر يستأذن له فدخل وخرج، وجاء عثمان فقال: شدي عليك ثيابك، فدخل وخرج، فقلت: يا رسول الله! جاء أبو بكر فأذنت له وجاء عثمان فلم تأذن له حتى شددت علي ثيابي! فقال: إن عثمان يستحيي من الله وإني أستحيي منه. "كر".
٣٦٢٢١۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تھے اور ہم اپنے اوپر ایک ہی لحاف اوڑھے ہوئے تھے اتنے میں ابوبکر آئے اجازت طلب کی گھر میں داخل ہوئے اور پھر نکل گئے پھر عثمان آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اپنے کپڑے اپنے اوپر درست کرلو پھر عثمان داخل ہوئے اور پھر باہر نکل گئے میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ : ابوبکر آئے آپ نے انھیں اجازت دے دی جب کہ عثمان آئے آپ نے انھیں اس وقت تک اجازت نہیں دی جب تک کہ میں نے اپنے اوپر کپڑے نہیں درست کرلیے آپ نے فرمایا : عثمان سے اللہ تعالیٰ حیاء کرتا ہے میں بھی ان سے حیاء کرتا ہوں۔ (رواہ ابن عساکر)