36225- عن عائشة قالت: لما زوج النبي صلى الله عليه وسلم ابنته أم كلثوم قال لأم أيمن: هييء ابنتي أم كلثوم وزفيها إلى عثمان وخفقي بين يديها بالدف، ففعلت ذلك، فجاءها النبي صلى الله عليه وسلم بعد الثالثة فدخل عليها فقال: كيف وجدت بعلك؟ قالت: هو خير بعل: فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أما! إنه أشبه الناس بجدك إبراهيم وأبيك محمد. "عد" وقال: تفرد به عمرو بن الأزهر.
٣٦٢٢٥۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بیٹی ام کلثوم (رض) کی شادی کرائی تو آپ نے ام ایمن (رض) سے فرمایا : میری بیٹی ام کلثوم (رض) کو تیار کرو اور اسے زفاف کے لیے عثمان کے پاس لے جاؤ اور اس کے سامنے دف بجاؤ چنانچہ ام ایمن (رض) نے ایسا ہی کیا اور پھر تین دن کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ام کلثوم (رض) کے پاس تشریف لائے اور فرمایا : تم نے اپنے خاوند کو کیسا پایا ؟ ام کلثوم (رض) نے کہا : وہ بہترین خاوند ہیں۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بلاشبہ عثمان لوگوں میں سب سے زیادہ تیرے دادا ابراہیم اور تیرے باپ محمد کے مشابہ ہے۔ (رواہ ابن عدی وقال تفرد بہ عمرو بن الازھر)
کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ذخیرۃ الحفاظ ٤٥٣٩۔