hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36260

.

كنز العمال

36260
Kanz al-Ummal
36251- عن نعيم بن أبي هند قال: كان الناس بالكوفة إذا سمعوا أحدا يذكر عثمان بخير ضربوه، فقال لهم علي: لا تفعلوا وائتوني به، فقال رجل: قتل عثمان شهيدا، فأتوا به عليا فقالوا: إن هذا يقول: إن عثمان قتل شهيدا، فقال له علي: وما علمك؟ قال: أتذكر يوم أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فأعطاني أوقية وأعطاني أبو بكر أوقية وأعطاني عمر أوقية وأعطاني عثمان أوقية ولم يكن عند أبي حسن شيء فأعطاني عنه عثمان أوقية فقلت: يا رسول الله! ادع الله أن يبارك لي، قال: وما لك لا يبارك لك ولم يعطك إلا نبي أو صديق أو شهيد؟ فقال علي خلوا سبيل الرجل. الشاشي، "كر".
٣٦٢٥١۔۔۔ نعیم بن ابی ھند کی روایت ہے کہ کوفہ میں لوگوں کے سامنے جب کوئی شخص حضرت عثمان (رض) کا ذکر خیر کرتا لوگ اسے مارتے تھے چنانچہ حضرت علی (رض) نے لوگوں سے فرمایا : ایسا مت کرو بلکہ اسے میرے پاس لیتے آؤ چنانچہ ایک شخص کہنے لگا : حضرت عثمان (رض) کو شہید کیا گیا ہے لوگ اسے پکڑ کر حضرت علی (رض) کے پاس لے آئے اور کہنے لگے یہ شخص کہتا ہے کہ عثمان شہید کیے گئے ہیں حضرت علی (رض) نے اس سے پوچھا : تمہیں یہ کیسے معلوم ہوا اس شخص نے جواب دیا : کیا آپ کو وہ دن یاد ہے جب میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے مجھے ایک اوقیہ چاندی عطا کی ایک اوقیہ ابوبکر (رض) نے دی ایک عمر (رض) نے اور ایک عثمان نے جب کہ ابوحسن (علی (رض)) کے پاس کچھ نہیں تھا تاہم عثمان (رض) نے مجھے ان کی طرف سے ایک اوقیہ عطا کردی میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میرے لیے دعا کریں تاکہ اللہ تعالیٰ اس مال میں برکت عطا فرمائے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بھلا تمہارے اس مال میں برکت کیوں نہیں ہوگی حالانکہ تمہیں یا تو نبی نے عطا کیا ہے یا صدیق نے یا شہید نے حضرت علی (رض) نے سن کر فرمایا : اس شخص کا رستہ چھوڑ دو ۔ (رواہ الشاشی وابن عساکر)