hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36294

.

كنز العمال

36294
Kanz al-Ummal
36285- "مسنده رضي الله عنه" عن مروان بن الحكم قال: أصاب عثمان رعاف سنة الرعاف حتى تخلف عن الحج وأوصى فدخل عليه رجل من قريش فقال: استخلف، قال: وقالوه! قال: نعم، قال: من هو؟ قال: فسكت، قال: ثم دخل عليه رجل آخر أحسبه الحارث فقال له مثل ما قال له الأول ورد عليه نحو ذلك، قال: فقال عثمان: قالوا: الزبير؟ قال: نعم، قال: أما والذي نفسي بيده! إنه لخيرهم ما علمت وإن كان أحبهم إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم. "حم، خ، ن" وأبو عوانة، "ك".
٣٦٢٨٥۔۔۔ ” مسند عثمان (رض) مروان بن حکم کی روایت ہے کہ حضرت عثمان (رض) کو ایک سال تک نکسیر آتی رہی حتیٰ کہ حج کے لیے بھی نہ جاسکے آپ (رض) نے وصیت بھی کردی آپ کے پاس قریش کا ایک شخص آیا اور کہنے لگا : آپ خلیفہ مقرر کردیں فرمایا : لوگ ایسا کہتے ہیں جواب دیا جی ہاں فرمایا : بھلا وہ کون ہو ؟ وہ شخص خاموس رہا راوی کہتا ہے پھر آپ کے پاس ایک اور شخص داخل ہوا میرا خیال ہے وہ حارث تھا۔ اس نے بھی وہی بات کی جو پہلے نے کی تھی اور آپ (رض) نے بھی پہلے جیسا جواب دیا : راوی کہتا ہے : عثمان (رض) نے فرمایا کیا لوگ زبیر (رض) کا کہتے ہیں ؟ اس نے جواب دیا : جی ہاں فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جہاں تک میں جانتا ہوں وہ سب سے بہتر ہیں چونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سب سے زیادہ محبوب تھے۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری والنسائی وابو عوانۃ والحاکم)