hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36313

.

كنز العمال

36313
Kanz al-Ummal
36304- "أيضا" عن أبي ليلى الكندي قال: شهدت عثمان وهو محصور فاطلع في كوة وهو يقول: يا أيها الناس! لا تقتلوني واستعتبوني فوالله! لئن قتلتموني لا تصلوا جميعا أبدا ولا تجاهدوا عدوا أبدا، ولتختلفن حتى تصيروا هكذا - وشبك بين أصابعه - ثم قال: "يا قوم لا يجرمنكم شقاقي أن يصيبكم مثل ما أصاب قوم نوح أو قوم هود أو قوم صالح وما قوم لوط منكم ببعيد." وأرسل إلى عبد الله بن سلام فقال: ما ترى؟ قال: الكف الكف فإنه أبلغ لك في الحجة، فدخلوا عليه فقتلوه. ابن سعد، ش وابن منيع وابن أبي حاتم، "كر".
٣٦٣٠٤۔۔۔ ” ایضاً “ ابو لیلی کندی کی روایت ہے کہ میں حضرت عثمان (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا وہ محصور تھے آپ (رض) نے ایک روشندان سے جھانکا اور فرمایا : اے لوگو ! مجھے قتل نہ کرو بلکہ میری رضا مندی حاصل کرو اللہ کی قسم اگر تم نے مجھے قتل کیا تو پھر تم کبھی بھی اکٹھے ہو کر نماز نہیں پڑھ سکو گے اور نہ ہی دشمن کے ساتھ جہاد کرسکو گے تم سخت سخت اختلاف کے بھنور میں پھنس جاؤ گے حتیٰ کہ تم یوں نہ ہوجاؤ چنانچہ انھوں نے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کیں پھر یہ آیت تلاوت کی :
یا قوم لایجرمنکم شقاقی ۔۔۔ وما قوم لوط منکم بعید
اے میری قوم تمہیں میری مخالفت ہرگز برانگیختہ نہ کرے کہیں تم اس عذاب میں مبتلا نہ ہوجاؤ جو قوم نوح یا قوم ھود یا قوم صالح پر نازل ہوا اور قوم لوط بھی تم سے دور نہیں ہے۔
حضرت عثمان (رض) نے حضرت عبداللہ بن سلام (رض) کے پاس پیغام بھیجا کہ تمہاری کیا رائے ہے انھوں نے جواب دیا آپ ہاتھ روک لیں چونکہ یہ چیز آپ کے لیے باعث محبت ہوگی چنانچہ بلوائیوں نے گھر میں داخل ہو کر آپ کو شہید کردیا۔ (رواہ ابن سعید وابن ابی شیبۃ وابن منیع وابن ابی حاتم وابن عساکر)