hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36312

.

كنز العمال

36312
Kanz al-Ummal
36303- "أيضا" عن أبي هريرة قال: دخلت على عثمان يوم الدار فقلت: يا أمير المؤمنين! طاب أم2 ضرب؟ قال: يا أبا هريرة! أيسرك أن تقتل الناس وإياي! قلت: لا، قال: فوالله! إنك إن قتلت رجلا واحدا فكأنما قتل الناس جميعا، فرجعت ولم أقاتل. ابن سعد، "كر".
٣٦٣٠٣۔۔۔ ” ایضاً “ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : محاصرہ کے موقع پر میں حضرت عثمان (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کیا : اے امیر المومنین ! قتل عام حلال ہوچکا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اے ابوہریرہ ! تمہیں اچھا لگے گا کہ تم لوگوں کو اور مجھے قتل کر دو ؟ میں نے عرض کیا : نہیں فرمایا بخدا ! اگر تم ایک شخص کو قتل کرو گے گویا تم پوری انسانیت کو قتل کرو گے میں واپس لوٹ آیا اور قتال میں حصہ نہ لیا۔ (رواہ ابن سعد وابن عساکر)