36339- "أيضا" عن الأصمعي عن العلى بن الفضل بن أبي سويد عن أبيه قال: أخبرت أنهم لما قتلوا عثمان بن عفان فتشوا خزانته فوجدوا فيها صندوقا مقفلا ففتحوه فوجدوا فيه حقة فيها ورقة مكتوب فيها: هذه وصية عثمان - بسم الله الرحمن الرحيم عثمان بن عفان يشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله وأن الجنة حق وأن النار حق وأن الله يبعث من في القبور ليوم لا ريب فيه وأن الله لا يخلف الميعاد، عليها نحيى وعليها نموت وعليها نبعث إن شاء الله.
"كر".
٣٦٣٣٩۔۔۔ ” ایضاً “ اصمعی علی بن فضل بن ابی سوید فضل بن ابی سوید کی روایت نقل کرتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ جب عثمان (رض) کو ینوائیوں نے شہید کردیا تو انھوں نے آپ (رض) کی الماری کی تلاشی لی اس میں سے ایک صندوق برآمد ہوا صندوق مقفل تھا لوگوں نے صندوق کھولا اس میں ایک بند ڈبیا پائی۔ ڈبیا میں ایک ورق تھا اس میں لکھا تھا : یہ عثمان (رض) کی وصیت ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم : عثمان بن عفان گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں یہ کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں یہ کہ جنت حق ہے دوزخ حق ہے یہ کہ اللہ تعالیٰ قبروں میں پڑے ہوئے مردوں کو اٹھائے گا ایک ایسے دن جس میں کوئی شک نہیں اور یہ کہ اللہ تعالیٰ وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہم اسی عقیدہ پر زندگی گزار رہے ہیں اور اسی پر مریں گے اور اسی پر انشاء اللہ اٹھائے جائیں گے۔ (رواہ ابن عساکر)