hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36378

.

كنز العمال

36378
Kanz al-Ummal
36368- عن علي قال: مرضت مرة فعادني رسول الله صلى الله عليه وسلم فدخل وأنا مضطجع فأتى إلى جنبي فسجاني بثوبه، فلما رآني قد ضعفت قام إلى المسجد يصلي، فلما قضي صلاته جاء فرفع الثوب عني ثم قال: قم يا علي! قد برأت، فقمت فكأني ما اشتكيت، فقال: ما سألت ربي شيئا إلا أعطاني، وما سألت الله شيئا إلا سألت لك. "أبو نعيم في فضائل الصحابة".
٣٦٣٦٨۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں بیمار پڑگیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے میں لیٹا ہوا تھا میرے پہلو میں آئے اور مجھے کپڑے سے ڈھانپ دیا جب آپ نے مجھے دیکھا کہ میں کمزور ہوچکا ہوں آپ مسجد کی طرف اٹھ کھڑے ہوئے جب نماز سے فارغ ہوئے واپس لوٹ آئے اور مجھ سے کپڑا اٹھا لیا اور فرمایا : اے علی ! کھڑے ہوجاؤ تم تندرست ہوچکے ہو۔ میں اٹھ بیٹھا یوں لگا گویا مجھے کوئی شکایت ہی نہیں ہے پھر آپ نے فرمایا : میں نے اپنے رب سے جو چیز بھی مانگی ہے مجھے ضرور عطاء کی ہے میں نے اللہ تعالیٰ سے جب بھی کوئی چیز مانگی ہے تیرے لیے مانگی ہے۔ (رواہ ابو نعیم فی فضائل الصحابۃ)