36369- عن علي قال: أتى النبي صلى الله عليه وسلم ناس من اليمن فقالوا: ابعث فينا من يفقهنا في الدين ويعلمنا السنن ويحكم فينا بكتاب الله، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: انطلق يا علي إلى أهل اليمن ففقهم في الدين وعلمهم السنن واحكم فيهم بكتاب الله، فقلت: إن أهل اليمن قوم طغام يأتوني من القضاء بما لا علم لي به، فضرب النبي صلى الله عليه وسلم صدري ثم قال: اذهب فإن الله سيهدي قلبك ويثبت لسانك فما شككت في قضاء بين اثنين حتى الساعة "ابن جرير".
٣٦٣٦٩۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایات ہے کہ یمن سے کچھ لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : ہمارے یہاں ایک شخص بھیجیں جو ہمیں دین اور سنن کی تعلیم دے اور ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کرے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے علی ! تم یمن والوں کے پاس چلے جاؤ اور انھیں دین وسنن کی تعلیم دو اور کتاب اللہ کے مطابق ان کے درمیان فیصلے کرو میں نے عرض کیا : اہل یمن کم عقل لوگ ہیں۔ وہ میرے پاس ایسے قضیئے لائیں گے جنکا میرے پاس علم نہیں ہوگا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور پھر فرمایا : جاؤ اللہ تعالیٰ تمہارے دل کی راہنمائی فرمائے گا اور تمہاری زبان کو ثابت قدم رکھے گا چنانچہ اس کے بعد مجھے تاقیامت کسی فیصلہ کے متعلق شک نہیں ہوا۔ (رواہ ابن جریر)