hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36387

.

كنز العمال

36387
Kanz al-Ummal
36377- عن أبي هريرة قال: قال عمر: إن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لأدفعن اللواء غدا إلى رجل يحب الله ورسوله يفتح الله به، قال عمر: ما تمنيت الإمرة إلا يومئذ، فلما كان الغد تطاولت لها، فقال: يا علي! قم اذهب فقاتل ولا تلتفت حتى يفتح الله عليك، فلما قفى كره أن يلتفت فقال: يا رسول الله! علام أقاتلهم؟ قال: حتى يقولوا: لا إله إلا الله، فإذا قالوها حرمت دماؤهم وأموالهم إلا بحقها. "ابن منده في تاريخ أصبهان".
٣٦٣٧٧۔۔۔ حضرت ابو ہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : صبح میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اللہ کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھ پر خیبر کو فتح کرے گا حضرت عمر (رض) کہتے ہیں : میں نے اس دن کے علاوہ امارت کی کبھی تمنا نہیں کی چنانچہ صبح ہوئی میں اس کا امیدوار تھا تاہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے علی کھڑے ہوجاؤ اور حملہ کر دو اور ادھر ادھر التفات نہیں کرنا حتی کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ہاتھ پر فتح نصیب فرمائے حضرت علی (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! میں کس شرط پر ان سے قتال کروں ارشاد فرمایا : ان سے قتال کرو حتیٰ کہ وہ لا الہ الا اللہ کا اقرار کریں جب وہ اقرار کریں ان کی جانیں اور ان کے اموال محفوظ و محترم ہوگئے الا یہ کہ کسی حق کے ساتھ ۔ (رواہ ابن عندہ فی تاریخ اصبھان)