hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36407

.

كنز العمال

36407
Kanz al-Ummal
36397- عن علي قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى اليمن وأنا حديث السن، قلت: بعثتني إلى قوم يكون بينهم أحداث ولا علم لي بالقضاء! فضرب بيده في صدري وقال: إن الله سيهدي لسانك ويثبت قلبك، فما شككت في قضاء بين اثنين بعد. "ط" وابن سعد، "حم" والعدني والمروزي في العلم، "هـ، ع، ك، حل، ق" والدورقي، "ص" وابن جرير وصححه"
٣٦٣٩٧۔۔۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : مجھے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یمن بھیجا میں کم عمر تھا، میں نے عرض کیا : آپ مجھے ایسی قوم کے پاس بھیج رہے ہیں ان میں نئے نئے مسائل پیدا ہوں گے حالانکہ میرے پاس قضاء کا علم نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا : بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہاری زبان کی راہنمائی فرمائے گا اور تمہارے دل کو ثابت قدم رکھے گا چنانچہ اس کے بعد مجھے دو فریقوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں کبھی شک نہیں ہوا۔ (رواہ الطبرانی وابن سعد واحمد بن حنبل والمروزی فی العلم وابن ماجہ وابو یعلی والحاکم وابو نعیم فی الحلیۃ والبیہقی والدروقی و سعید بن المنصور وابن جریر وصححہ)
کلام :۔۔۔ حدیث پر بحث کی گئی ہے دیکھئے المعامۃ ٢٦٨۔