hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36413

.

كنز العمال

36413
Kanz al-Ummal
36403- "أيضا" عن محمد بن سيرين قال: لما توفي النبي صلى الله عليه وسلم أقسم علي أن لا يرتدي برداء إلا الجمعة حتى يجمع القرآن في مصحف، ففعل، وأرسل إليه أبو بكر بعد أيام: أكرهت إمارتي يا أبا الحسن؟ قال: لا والله إلا أني أقسمت أن لا أرتدي برداء إلا الجمعة! فبايعه ثم رجع.ابن أبي داود في المصاحف وقال: إنه لم يذكر المصحف أحد إلا أشعب وهو لين الحديث وإنما رووه: حتى أجمع القرآن - يعني أتم حفظه، فإنه يقال للذي حفظ القرآن: قد جمع القرآن.
٣٦٤٠٣۔۔۔ ” ایضاً “ محمد بن سیرین کی روایت ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دنیا سے رخصت ہوگئے تو حضرت علی (رض) نے قسم کھائی کہ وہ جمعہ کے دن چادر نہیں اوڑھیں گے حتیٰ کہ قرآن مجید کو ایک مصحف میں جمع نہ کرلیں چنانچہ حضرت علی (رض) نے قرآن جمع کرنے میں مصروف ہوگئے کچھ دنوں کے بعد حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے حضرت علی (رض) کی طرف پیغام بھیجا کہ اے ابو الحسن ! آپ میری خلافت کو ناپسند کرتے ہیں ؟ حضرت علی (رض) نے جواب دیا : اللہ کی قسم ایسی بات نہیں لیکن میں نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ جمعہ کے علاوہ کسی دن چادر نہیں اوڑھوں کا حضرت علی (رض) نے ابوبکر (رض) کے ہاتھ پر بیعت کی اور واپس لوٹ آئے۔ (رواہ ابن ابی داؤد فی المصاحف وقال : کہ اشعب کے علاوہ مصحف کا ذکر کسی نے نہیں کیا اور وہ ” لین الحدیث “ ہیں وانما دو وہ : حی اجمع القرآن یعنی حفظ قرآن مکمل کیا بسا اوقات حفظ قرآن کو جمع قرآن سے بھی تعبیر کردیا جاتا ہے)