hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36518

.

كنز العمال

36518
Kanz al-Ummal
36508- "أيضا" عن عبد الله القشيري قال: حدثني أنس بن مالك قال: كنت أحجب النبي صلى الله عليه وسلم فسمعته يقول: اللهم! أطعمنا من طعام الجنة، فأتي بلحم طير مشوي فوضع بين يديه فقال: اللهم ائتنا بمن تحبه ويحبك ويحب نبيك! قال أنس: فخرجت فإذا علي بالباب! فاستأذنني فلم آذن له، ثم عدت فسمعت من النبي صلى الله عليه وسلم مثل ذلك، فخرجت فإذا علي بالباب! فاستأذنني فلم آذن له، ثم عدت فسمعت من النبي صلى الله عليه وسلم مثل ذلك أحسب أنه قال: ثلاثا، فدخل بغير إذني فقال النبي صلى الله عليه وسلم: ما الذي أبطأ بك يا علي؟ قال:يا رسول الله! جئت لأدخل فحجبني أنس، قال: يا أنس! لم حجبته؟ قال: يا رسول الله! لما سمعت الدعوة أحببت أن يجيء رجل من قومي فتكون له، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لا يضر الرجل محبة قومه ما لم يبغض سواهم. "كر".
٣٦٥٠٨۔۔۔ ” ایضاً “ عبداللہ قشیری حضرت انس (رض) کی روایت نقل کرتے ہیں کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے دربان کی حیثیت سے تھا میں نے آپ کو فرماتے سنا : یا اللہ ہمیں جنت کے کھانوں میں سے کھلا دے چنانچہ آپ کے پاس بھونے ہوئے پرندے کا گوشت لایا گیا اور آپ کے شامنے رکھ دیا گیا : آپ نے فرمایا : یا اللہ ! ہمارے پاس ایسے شخص کو لا جس سے تو محبت کرتا ہو اور وہ تجھ سے اور تیرے نبی سے محبت کرتا ہو حضرت انس (رض) کہتے ہیں میں دروازے سے باہر نکلا کیا دیکھتا ہوں کہ علی (رض) کھڑے ہیں اور اندر داخل ہونے کی اجازت طلب کر رہے ہیں میں نے انھیں اجازت نہ دی واپس لوٹ گئے ہیں اندر واپس لوٹ آیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وہی کچھ فرماتے سنا عبداللہ قشیری کہتے ہیں : میرا گمان ہے کہ انس (رض) سے تین بار کا ذکر کیا ہے تاہم علی (رض) میرے اجازت کے بغیر اندر داخل ہوگئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے علی ! تم نے تاخیر کیوں کردی ؟ عرض کیا : یا رسول اللہ ! میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن انس مجھے روک دیتا تھا آپ نے فرمایا : اے انس اسے کیوں روکا ہے میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ جب میں نے آپ کی دعا سنی۔ میں نے چاہا کہ میری قوم میں سے کوئی شخص آجائے اور یہ دعا اس کے حق میں ہوجائے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آدمی کو اس کی محبت ضرور نہیں پہنچاتی جب تک کہ وہ ان کے علاوہ کسی اور سے بغض نہ کرتا ہو۔ (رواہ ابن عساکر)