hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36523

.

كنز العمال

36523
Kanz al-Ummal
36513- عن علي قال: وجعت وجعا فأتيت النبي صلى الله عليه وسلم فأقامني في مكانه وقام يصلي وألقى علي طرف ثوبه ثم قال: برئت يا ابن أبي طالب فلا بأس عليك! ما سألت الله لي شيئا إلا سألت لك مثله ولا سألت الله شيئا إلا أعطانيه غير أنه قيل لي: لا نبي بعدك؛ فقمت فكأني ما اشتكيت.ابن أبي عاصم وابن جرير وصححه، "طس" وابن شاهين في السنة.
٣٦٥١٣۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ مجھے بدن میں درد ہوگیا، میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ضرورت میں حاضر ہوا آپ نے مجھے اپنی جگہ ٹھہرایا اور خود نماز پڑھنے کھڑے ہوگئے اور اپنی چادر کا ایک حصہ مجھ پر ڈال دیا پھر فرمایا : اے ابن ابی طالب ! تم تندرست ہوچکے ہو اب تمہارا درد جاتا رہا میں نے اپنے رب سے جو چیز مانگی ہے اسی کی بمثل تمہارے لیے بھی مانگی ہے میں نے اپنے رب سے جو چیز مانگی مجھے ضرور عطاء کی البتہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا میں اسی جگی سے اٹھا مجھے یوں لگا گویا مجھے کوئی شکایت رہی ہی نہیں۔ (رواہ ابن ابی عاصم وابن جریر وصححہ والطبرانی فی الاوسط وابن شاھین فی السنہ)