hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36525

.

كنز العمال

36525
Kanz al-Ummal
36515- "أيضا" عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: شهدت عليا في الرحبة ينشد الناس: أنشد الله من سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول يوم غدير خم: من كنت مولاه فعلي مولاه - لما قام فشهد اثنا عشر بدريا قالوا: نشهد أنا سمعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول يوم غدير خم: ألست أولى بالمؤمنين من أنفسهم وأزواجي أمهاتهم؟ فقلنا: بلى، قال: فمن كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم! وال من والاه وعاد من عاداه. "عم، ع" وابن جرير، "خط، ص".
٣٦٥١٥۔۔۔ ” ایضا “ عبد الرحمن بن ابی یعلی کہتے ہیں میں ایک کشادہ میدان میں حضرت علی (رض) کے پاس حاضر تھا جب آپ نے لوگوں کو واسطہ دے کر پوچھا کس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غدیر خم کے دن فرماتے سنا ہے کہ میں جس کا دوست ہوں علی اس کا دوست ہے۔ چنانچہ بارہ بدری صحابہ (رض) نے کھڑے ہو کر گواہی دی کہ ہم نے غدیرخم کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کیا میں مومنین پر ان کی جانوں سے زیادہ حق نہیں رکھتا اور میری ازواج (مطہرات) مومنین کی مائیں نہیں ؟ ہم نے عرض کیا : جی ہاں کیوں نہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کا میں دوست ہوں علی (رض) بھی اس کا دوست ہے یا اللہ ! جو شخص علی کو دوست رکھتا ہو تو بھی اسے دوست رکھ اور جو علی سے عداوت رکھتا ہو تو بھی اس سے عداوت رکھ۔ (رواہ عبداللہ بن احمد بن حنبل و ابو یعلی وابن جریر والخطیب و سعید بن المنصور)