hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36571

.

كنز العمال

36571
Kanz al-Ummal
36561- عن أبي سنان الدؤلي أنه عاد عليا في شكوى له اشتكاها قال: قلت له: قد تخوفنا عليك يا أمير المؤمنين في شكواك هذا، فقال: لكني والله ما تخوفت على نفسي منه! لأني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم الصادق المصدوق يقول: إنك ستضرب ضربة ههنا وضربة ههنا وأشار إلى صدغيه فيسيل دمها حتى تخضب لحيتك ويكون صاحبها أشقاها كما كان عاقر الناقة أشقى ثمود. "ك، ق"
٣٦٥٦١۔۔۔ ابو سنان وؤلی کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) بیمار ہوگئے اور وہ ان کی عیادت کے لیے آئے ابوسنان کہتے ہیں میں نے حضرت علی (رض) سے عرض کیا : اے امیر المومنین ! آپ کو اس بیماری میں دیکھ کر ہمیں خوف ہو رہا ہے آپ (رض) نے فرمایا : اللہ کی قسم مجھے خوف نہیں ہے چونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو کہ صادق و مصدوق ہیں کہ فرماتے سنا ہے کہ تجھے ایک زخم یہاں لگے لگا اور ایک زخم یہاں لگے گا اور آپ نے کنپٹی کی طرف اشارہ کیا پھر تمہاری داڑھی خون آلود ہوجائے گی زخم لگانے والا سب سے زیادہ بدبخت ہوگا جیسا کہ اونٹنی کی کونچیں کاٹنے والا قوم ثمود میں سب سے زیادہ بدبخت ہوا ہے۔ (رواہ الحاکم والبیہقی واخرجہ الحاکم فی المستدرک، ١١٣)