hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36572

.

كنز العمال

36572
Kanz al-Ummal
36562- "أيضا" عن صعصعة بن صوحان قال: دخلنا على علي حين ضربه ابن ملجم فقلنا: يا أمير المؤمنين! استخلف علينا، قال: أترككم كما ترككم رسول الله صلى الله عليه وسلم، قلنا: يا رسول الله! استخلف علينا، قال: إن يعلم الله فيكم خيرا يول عليكم خياركم، قال علي: فعلم الله فينا خيرا فولي علينا أبا بكر. "ك وابن السني في كتاب الأخوة".
٣٦٥٦٢۔۔۔ ” ایضاً “ صعصعہ بن صوحان کی روایت ہے کہ جب حضرت علی (رض) کو ابن ملجم نے زخمی کیا ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : اے امیر المومنین ! آپ ہمارے اوپر کسی کو خلیفہ مقرر کر جائیں آپ نے کہا : میں تمہیں اسی طرح چھوڑتا ہوں جس طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں چھوڑا تھا اور ارشاد فرمایا تھا : اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے اندر بھلائی دیکھی تمہارے اوپر کسی بہترین شخص کو والی مقرر کرے گا حضرت علی رضی الہ عنہ نے کہا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندر بھلائی دیکھی تو ہمارے اوپر ابوبکر (رض) کو والی مقرر کیا۔ (رواہ الحاکم وابن السنی فی کتاب الاخرۃ)