36573- "مسند السيد الحسن" عن عاصم بن ضمرة قال: خطب الحسن بن علي حين قتل علي فقال: يا أهل العراق! لقد كان فيكم بين أظهركم رجل قتل الليلة وأصيب اليوم لم يسبقه الأولون بعلم ولا يدركه الآخرون، كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا بعثه في سرية كان جبريل عن يمينه وميكائيل عن يساره فلا يرجع حتى يفتح الله عليه. "ش".
٣٦٥٧٣۔۔۔ ” مسند سید الحسن “ عاصم بن ضمرہ کی روایت ہے کہ جب حضرت علی (رض) قتل کر دئیے گئے حضرت حسن بن علی (رض) نے خطاب کیا اور کہا : اے اہل عراق آج رات تمہارے درمیان موجود ایک شخص کو قتل کردیا گیا ہے اور آج اس مصیبت سے واسطہ پڑا ہے نہ اولین کو اس کا علم تھا اور نہ ہی آخرین اس کا ادراک کر پائیں گے جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں کسی سر یہ پر بھیجتے تھے جبرائیل (علیہ السلام) ان کی دائیں طرف ہوتے اور میکائیل (علیہ السلام) بائیں طرف۔ اس وقت تک واپس نہ لوٹتے جب تک اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ پر فتح نصیب نہ فرماتا۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)