hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36584

.

كنز العمال

36584
Kanz al-Ummal
36574- "أيضا" عن هبيرة بن يريم قال: سمعت الحسن قام خطيبا فخطب الناس فقال: يا أيها الناس! لقد فارقكم أمس رجل ما سبقه الأولون ولا يدركه الآخرون، ولقد كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يبعثه المبعث فيعطيه الراية فما يرجع حتى يفتح الله عليه،جبريل عن يمينه وميكائيل عن شماله، وما ترك بيضاء ولا صفراء إلا سبعمائة درهم فضلت من عطائه، أراد أن يشتري بها خادما. "ش، حم" وأبو نعيم، "كر" وأورده ابن جرير من طريق الحسن عن الحسين.
٣٦٥٧٤۔۔۔ ” ایضاً “ ہبیرہ بن مریم کی روایت ہے کہ میں نے حضرت حسن (رض) کو خطاب میں فرماتے سنا ہے : اے لوگو ! گزشتہ کل تم سے ایک شخص جدا ہوگیا ہے نہ اولین اس پر سبقت لے سکے ہیں اور نہ ہی آخرین نے اس کا ادراک کیا ہے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں کسی مہم پر بھیجتے تھے اور جھنڈا انھیں عطا کرتے وہ اس وقت واپس لوٹتے جب اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ پر فتح عطاء فرما دیتے جبرائیل امین ان کی دائیں طرف ہوتے اور میکائیل بائیں طرف آپ نے ترکہ میں نہ سونا چھوڑا نہ چاندی بجز سات سو دراہم کے وہ بھی آپ کے عطایا سے باقی بچے تھے آپ نے ان سے ایک خادم خریدنے کا ارادہ کر رکھا تھا۔ (رواہ ابن ابی شیبہ واحمد بن حنبل وابو نعیم وابن عساکر واوردہ ابن جریر من طریق الحسن عن الحسین)