36581- عن أبي صالح الحنفي قال: رأيت علي بن أبي طالب أخذ المصحف فوضعه على رأسه ثم قال: اللهم! إنهم منعوني ما فيه فأعطني ما فيه، ثم قال: اللهم! إني قد مللتهم وملوني وأبغضتهم وأبغضوني وحملوني على غير طبيعتي وخلقي وأخلاق لم تكن تعرف لي فأبدلني بهم خيرا منهم وأبدلهم بي شرا مني، اللهم! أمت قلوبهم ميت الملح في الماء - يعني أهل الكوفة. "كر".
٣٦٥٨١۔۔۔ ابو صالح حنفی کی روایت ہے کہ میں حضرت علی بن ابی طالب (رض) کو ہاتھ میں قرآن مجید پکڑے ہوئے دیکھا اور اسے اپنے سر پر رکھ کر فرمایا : یا اللہ ! لوگوں نے مجھے اس سے منع کر رکھا ہے جو کچھ اس میں ہے یا اللہ ! یا اللہ ! میں نے انھیں ملال میں ڈال دے اور انھوں نے مجھے ملال میں ڈالا ہے میں نے ان سے بغض کیا ہے اور انھوں نے مجھ سے بغض کیا ہے انھوں نے میری طبیعت کے خلاف کرنے پر مجھے ابھارا حالانکہ میری عادت اور میرے اخلاق ایسے نہیں ہیں مجھے ان کے متعلق بھلائی سے بدل دے اور انھیں مجھ سے شر سے بدل دے یا اللہ ! ان کے دلوں کو مردہ کر دے یعنی اہل کوفہ کے دلوں کو۔ (رواہ ابن عساکر)