36582- "مسند علي" عن معاوية بن جوين الحضرمي قال: عرض علي الخيل فمر عليه ابن ملجم فسأله عن اسمه - أو قال: نسبه - فانتمى إلى غير أبيه، فقال له: كذبت - حتى انتسب إلى أبيه، فقال: صدقت، أما! إن رسول الله صلى الله عليه وسلم حدثني أن قاتلي شبه اليهود وهو يهودي فامضه. "كر".
٣٦٥٨٢۔۔۔ ” مسند علی (رض) “ کی روایت ہے کہ معاویہ بن جوین حضرمی کہتے ہیں : حضرت علی (رض) ایک مرتبہ گھوڑوں کا معائنہ فرما رہے تھے ، آپ کے پاس سے ابن ملجم گزرا آپ (رض) نے اس سے اس کا نام دریافت کیا۔ یا اس کے نسب کے متعلق پوچھا۔ اس نے اپنے آپ کو غیر باپ کی طرف منسوب کردیا آپ (رض) نے فرمایا : تم نے جھوٹ بولا پھر اس نے باپ کی طرف نسبت ظاہر کی فرمایا : تم نے سچ کہا خبردار مجھے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیث بیان فرمائی ہے کہ میرا قاتل یہودیوں کے مشابہ ہوگا چنانچہ ابن ملجم یہودی تھا یہ سن کر آگے چل پڑا۔ (رواہ ابن عساکر)