hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36630

.

كنز العمال

36630
Kanz al-Ummal
36620- عن أسماء بنت أبي بكر قالت: أقبل رجل من المشركين وعليه السلاح حتى صعد على مكان مرتفع من الأرضفقال من يبارز؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لرجل من القوم: أتقوم إليه؟ فقال له الرجل: إن شئت يا رسول الله! فأخذ الزبير يتطلع، فنظر إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: قم يا ابن صفية! فانطلق إليه حتى استوى معه فاضطربا ثم عانق أحدهما الآخر ثم تدحرجا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أيهما وقع الحضيض أولا فهو المقتول، فدعا النبي صلى الله عليه وسلم ودعا الناس، فوقع الكافر ووقع الزبير على صدره فقتله. "ابن جرير".
٣٦٦٢٠۔۔۔ اسماء بنت ابی بکر (رض) کی روایت ہے کہ مشرکین کا ایک آدمی اپنے اوپر اسلحہ سجا کر ایک اونچی جگہ پر کھڑا ہوا اور للکار کر کہنے لگا : میرے مقابلہ میں کون آئے گا ؟ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ (رض) میں سے ایک شخص سے فرمایا : کیا تم اس کی طرف کھڑے ہوئے ہو ؟ اس شخص نے کہا : یا رسول اللہ اگر آپ چاہیں تو میں تیار ہوں۔ اچانک زبیر (رض) نے آمادگی ظاہر کی رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زبیر (رض) کی طرف دیکھا اور فرمایا : اے ابن صفیہ کھڑے ہوجاؤ ؟ زبیر (رض) چل کر مشرک کے پاس جا پہنچے اور اس کے ساتھ کھڑے ہوگئے دونوں نے آپس میں دو دو ہاتھ کئے پھر ایک دوسرے سے چمٹ گئے اور لڑھکنے لگے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو بھی ٹک گیا وہ قتل کردیا جائے گا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ (رض) نے دعا کرنی شروع کردی چنانچہ کافر نیچے ہوا اور زبیر (رض) اس کے سینے پر چڑھ گئے اور اسے قتل کردیا۔ (رواہ ابن جریر)