hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36632

.

كنز العمال

36632
Kanz al-Ummal
36622- عن عروة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يوم الخندق: من رجل يذهب فيأتينا بخبر بني قريظة؟ فركب الزبير فجاءه بخبرهم ثم عاد، فقال ثلاث مرات: من يجيئني بخبرهم، فقال الزبير: نعم، قال: وجمع النبي صلى الله عليه وسلم للزبير أبويه فقال: فداك أبي وأمي! وقال للزبير: لكل نبي حواري وحواري الزبير وابن عمتي. "ش".
٣٦٦٢٢۔۔۔ عروہ کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ خندق کے موقع پر فرمایا کون شخص جائے گا جو میرے پاس بنو قریظہ کی خبر لائے گا ؟ زبیر (رض) گھوڑے پر سوار ہوئے اور خبر لائے چنانچہ تین مرتبہ گئے اور خبر لائے ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زبیر (رض) کے لیے والدین جمع کر کے فرمایا : میرے ماں باپ تم پر فدا جائیں اور فرمایا : ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے میرا حواری زبیر ہے اور وہ میرا پھوپھی زاد بھائی ہے۔ (رواہ ابن ابی عساکر)