36650- "مسند الصديق رضي الله عنه" عن سهل بن سعد قال قال أبو بكر الصديق لأبي عبيدة لما وجهه إلى الشام: إني أحب أن تعلم كرامتك علي ومنزلتك مني، والذي نفسي بيده! ما على الأرض رجل من المهاجرين ولا غيرهم أعدله بك ولا هذا - يعني عمر - وله من المنزلة عندي إلا دون ما لك. "كر".
٣٦٦٥٠۔۔۔ ” مسند صدیق (رض) “ حضرت سہیل بن سعد (رض) کی روایت ہے کہ جب حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے حضرت ابو عبیدہ بن الجراح (رض) کو شام روانہ کیا تو ان سے فرمایا : میں چاہتا ہوں تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ میرے نزدیک تمہاری کتنی عزت ہے اور میرے پاں تمہارا کتنا مقام ہے قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے سطح زمین پر مہاجرین و انصار میں کوئی شخص ایسا نہیں جسے میں تمہارے برابر سمجھتا ہوں اور نہ ہی اس شخص کو یعنی عمر (رض) کو جب کہ اس شخص کا میرے ہاں عظیم مقام ہے لیکن تمہارا ایک الگ مقام ہے۔ (رواہ ابن عساکر)