hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36661

.

كنز العمال

36661
Kanz al-Ummal
36651- عن موسى بن عقبة قال قال أبو بكر الصديق: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لأبي عبيدة: ثلاث كلمات لأن يكون قالهن لي أحب إلي من حمر النعم، قالوا: وما هن يا خليفة رسول الله؟ قال: كنا جلوسا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فقام أبو عبيدة فأتبعه رسول الله صلى الله عليه وسلم بصره ثم أقبل علينا فقال: إن هنا لكتفين مؤمنتين: وخرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن نتحدث فسكتنا، فظن أنا كنا في شيء كرهنا أن يسمعه فسكت ساعة لا يتكلم ثم قال: ما من أصحابي إلا وقد كنت قائلا فيه لا بد إلا أبا عبيدة، وقدم علينا وفد نجران فقالوا: يا محمد! ابعث لنا من يأخذ لك الحق ويعطيناه، فقال: والذي بعثني بالحق! لأرسلن معكم القوي الأمين، قال أبو بكر: فما تعرضت للإمارة غيرها فرفعت رأسي لا ريه نفسي فقال: قم يا أبا عبيدة! فبعثه معهم. "كر".
٣٦٦٥١۔۔۔ موسیٰ بن عقبہ کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) کہتے ہیں : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابو عبیدہ بن الجراح (رض) کے لیے تین باتیں ارشاد فرمائیں وہ مجھے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔ لوگوں نے عرض کیا : اے خلیفہ رسول وہ کیا ہیں ؟ ابوبکر (رض) نے فرمایا : ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ابو عبیدہ (رض) کھڑے ہوئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں پیچھے سے دیکھنے لگے اور پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : یقیناً یہاں دو مومن کاندھے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے گمان کیا کہ ہم کسی ایسی چیز میں پڑے ہوئے ہیں جسے سننا ناپسند کرتے ہیں ہم آپس میں باتیں کر رہے تھے اور ہم خاموش ہوگئے پھر آپ نے فرمایا : میں اپنے ایک صحابی کے متعلق کچھ کہنا چاہتا تھا الایہ کہ وہ ابو عبیدہ ہے ہمارے پاس اہل نجران کا وفد آیا ہوا تھا وفد نے کہا : اے محمد ! ہمارے پاس ایک آدمی بھیجو جو تمہارے لیے حق قبضہ کر لائے اور ہم اسے دیں گے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے میں تمہارے ساتھ طاقتور اور امانتدار شخص کو بھیجوں گا حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : مجھے اس مرتبہ کے علاوہ کبھی امارت کا شوق نہیں ہوا میں نے اس امید میں سر اوپر اٹھایا تاکہ میں دیکھ سکوں چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابو عبیدہ کھڑے ہوجاؤ آپ نے ابو عبیدہ (رض) کو اہل نجران کے ساتھ روانہ کیا۔ (رواہ ابن عساکر)