36667- "مسند عثمان رضي الله عنه" عن ابن المسيب قال قال أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم: وددنا لو أن عثمان بن عفان وعبد الرحمن بن عوف تبايعا حتى ننظر أيهما أعظم جدا في التجارة، فاشترى عبد الرحمن من عثمان فرسا بأرض أخرى بأربعين ألف درهم إن أدركتها الصفقة وهي سالمة، ثم أجاز قليلا فرجع فقال: أزيدك ستة آلاف إن وجدها رسولي سالمة، قال: نعم فوجدها رسول عبد الرحمن قد هلكت وخرج منها بالشرط الآخر. "عب، ق".
٣٦٦٦٧۔۔۔ ” مسند عثمان (رض) “ ابن مسیب کی روایت ہے کہ اصحاب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاہتے تھے کہ حضرت عثمان بن عفان (رض) اور حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) آپس میں خریدو فروخت کا مقابلہ کریں تاکہ ہم جانچ سکیں کہ ان میں سے برا تاجر کون ہے چنانچہ عبد الرحمن (رض) نے حضرت عثمان (رض) سے ایک گھوڑا خریدا جو کسی دوسری جگہ تھا اور وہ گھوڑا چالیس ہزار درہم میں خریدا سودے میں یہ تہہ ہوا کہ گھوڑا صحیح وسالم پا لیا گیا تب معاملہ بے ہونے پر عبد الرحمن (رض) آگے بڑھ کر تھوڑا دور جانے پر واپس لوٹ آئے اور کہا میں آپ کو چھ ہزار درہم زیادہ دوں گا بشرطیکہ میرے قاصد نے اگر اسے صحیح وسالم پالیا عثمان (رض) نے کہا جی ہاں ٹھیک ہے چنانچہ قاصد نے گھوڑا مردہ پایا اور یوں دوسری شرط کے ذریعے بیع سے نکل گئے۔ (رواہ عبد الرزاق والبیہقی)