hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36682

.

كنز العمال

36682
Kanz al-Ummal
36672- عن المغيرة أنه كان مع النبي صلى الله عليه وسلم في سفر فأتاه بوضوء فتوضأ ومسح على الخفين، ثم لحق بالناس فإذا عبد الرحمن بن عوف يصلي بهم، فلما رآه عبد الرحمن هم أن يرجع فأومأ إليه النبي صلى الله عليه وسلم أن مكانك! فصلينا خلفه ما أدركنا وقضينا ما فاتنا. "ض".
٣٦٦٧٢۔۔۔ حضرت مغیرہ (رض) کی روایت ہے کہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھے آپ (رض) نے مغیرہ (رض) سے وضو کا پانی مانگا، پانی لائے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا موزوں پر مسح کیا اور پھر لوگوں کے پاس آگئے اتنے میں حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے جب عبد الرحمن بن عوف (رض) نے آپ کو دیکھا تو پیچھے ہونے کا ارادہ کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اپنی جگہ پر رہو، ہم نے عبد الرحمن بن عوف (رض) کے پیچھے نماز پڑھی جو رکعت ملی وہ پڑھ لی اور جو فوت ہوگی اس کی قضاء کرلی۔ (رواہ الضیاء)