36691- "أيضا" عن إبراهيم بن سعد عن أبيه عن جده عن عبد الرحمن بن عوف أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لما انتهى إلى عبد الرحمن بن عوف وهو يصلي بالناس أراد عبد الرحمن بن عوف أن يتأخر فأومى إليه النبي صلى الله عليه وسلم أن مكانك! فصلى وصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بصلاة عبد الرحمن. "ع، كر".
٣٦٦٩١۔۔۔ ” ایضاً “ ابراہیم بن سعد اپنے والد و دادا کی سند سے حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) کی روایت نقل کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عبد الرحمن (رض) کے پاس پہنچے تو وہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ چنانچہ عبد الرحمن (رض) نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد کیا کہ اپنی جگہ پر ٹکے رہو چنانچہ عبد الرحمن نے نماز پڑھائی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے پیچھے نماز پڑھی۔ (رواہ ابو یعلی وابن عساکر)